
خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے اسٹاف کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اس معاملے پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ معاملہ جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے ایک خط کے ذریعے سامنے آیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس نے تین روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ معاملہ چیف جسٹس کے علم میں لایا، جس کے بعد اس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔






