پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف کا بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے سے انکار، گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے 1250 ارب روپے قرض کا معاہدہ

خلیج اردو
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جبکہ موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع دینے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے حکومت کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے کا قرض حاصل کرے گی، جو 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری سے کیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص شعبوں پر ٹیکس میں نرمی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button