
خلیج اردو
پشاور:پشاور کے علاقے ریگی میں ایک شخص نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹائے جانے پر غصے میں آکر ایڈمن پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایڈمن موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے گروپ سے ملزم کو نکال دیا تھا، جس پر ملزم اشتعال میں آگیا اور اس نے ایڈمن پر گولیاں برسا دیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






