خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں: ایک فوجی کارروائی اور دوسرا معاہدہ۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا کیونکہ ایرانی عوام شاندار ہیں۔
انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں، اور اگر دنیا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو جائے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کو دنیا کے ہر ملک اور ہر کمپنی نے مالی طور پر نقصان پہنچایا ہے، لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دوبارہ امریکہ آئیں گے۔






