
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود 190 ملین پاؤنڈ کو حکومتی امور میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ رقم حکومت پاکستان اور عوام کی ملکیت ہے، اور اسے عوامی بہبود کے منصوبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت اس رقم کو دانش یونیورسٹی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کرے گی، تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ عالمی معیار کا ہوگا اور دنیا کے بہترین ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولوں کے بعد اب دانش یونیورسٹی قائم کی جائے گی، جو ایک عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنایا جائے گا جو دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کرے، اور یہاں بہترین اسکالرز اور ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مطابق دانش یونیورسٹی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈ لگایا گیا ہے، اور پاکستان میں اس نوعیت کا کوئی ادارہ پہلے موجود نہیں ہے۔






