
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیرِاعظم کبھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، نہ دہشت گردی پر، نہ کشمیر پر، اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں ہیں اور یہ اجلاس پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا تھا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اب پی ٹی آئی اصرار کر رہی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شریک ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔






