
خلیج اردو
کراچی: سابق کمشنر اور ان کی بیٹی صائمہ جوگیزئی نے سیرین ایئر لائن کی پرواز میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کیبن کرو ممبر پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز صائمہ جوگیزئی نشے کی حالت میں ایئرلائن اسٹاف سے بدتمیزی کرتی رہیں۔ صورتحال خراب ہونے پر طیارے کے کپتان نے فوری طور پر پرواز واپس موڑنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت دی کہ دونوں مسافروں کو طیارے سے اتار دیا جائے۔
پرواز سے اتارے جانے کے دوران صائمہ جوگیزئی نے ایک خاتون کیبن کرو ممبر پر حملہ کر کے اس کی ناک اور دانت توڑ دیے۔ ایئر لائن انتظامیہ نے معاملے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔






