
خلیج اردو
کراچی:ایک انٹرویو میں جب نعمان حبیب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے لیے مشکل ترین ساتھی اداکارہ کون سی ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے مشکل تھا کیونکہ ان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران شیڈول کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
نعمان حبیب نے وضاحت کی کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ اس میں صرف علیزے شاہ کی ہی غلطی تھی کیونکہ شوٹنگ کے شیڈول میں تاخیر پروڈکشن کی جانب سے بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر پروڈکشن والے طے شدہ تاریخوں پر شوٹنگ نہیں کرتے اور بعد میں قصور اداکار پر ڈال دیتے ہیں۔ اداکار چاہتے ہیں کہ شوٹنگ وقت پر مکمل ہو کیونکہ ایک پروجیکٹ کے بعد دوسرے پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع ہوتی ہے اور تاخیر سے کئی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
نعمان حبیب نے مزید کہا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک پروجیکٹ مکمل کروایا، لیکن ان کے شیڈول کی وجہ سے شوٹنگ میں کافی مشکلات ہوئیں اور بہت زیادہ وقت لگا۔






