پاکستانی خبریں

اگر یہ آپ کے اور میرے ساتھ ہو تو تب احساس ہوتا ہے، آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب

خلیج اردو
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران پولیس حکام کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "اگر یہ آپ کے اور میرے ساتھ ہو تو تب احساس ہوتا ہے، آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں، جس کا فرد لاپتا ہوتا ہے وہ ہر پل جیتا اور مرتا ہے۔”

جسٹس آصف نے مزید کہا کہ "میں بلوچستان میں تھا، وہاں بھی پہلے کہا جاتا تھا کہ بندے ہمارے پاس نہیں، پھر وہی لوگ برآمد ہو جاتے تھے۔”

لاپتا افغان بھائیوں کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں، جس کے بعد سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button