پاکستانی خبریں

بھارت نے حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیئے

خلیج اردو
لاہور:
پاکستانی زائرین حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوں گے۔ بھارت نے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیے ہیں، جنہیں کل لاہور سے نئی دہلی روانہ کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور نے ان زائرین کو تربیت اور سفری دستاویزات کے حوالے سے آج لاہور طلب کر لیا ہے تاکہ ان کے سفر کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین مذہبی تعلقات کے حوالے سے ہم آہنگی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button