عالمی خبریں

مستقبل میں پیدا ہونے والے افراد بھی سوشل سیکیورٹی سے امداد لے رہے ہیں،ایلون مسک کا بیروزگاری انشورنس سروے پر حیران کن انکشاف

خلیج اردو
نیویارک:دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے بیروزگاری انشورنس سروے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مسک کے مطابق، سروے میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں پیدا ہونے والے افراد بھی سوشل سیکیورٹی سے امداد لے رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق، 2020 کے سروے میں یہ انکشاف ہوا کہ 115 سال سے زائد عمر کے افراد نے بیروزگاری کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1 سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں نے 254 ملین ڈالرز کی رقم وصول کی۔ اس کے علاوہ، 15 سال بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل افراد نے 69 ملین ڈالرز کا فائدہ لیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ رپورٹ میں درج معلومات کو پڑھنا ان کے لیے کئی مرتبہ ضروری تھا کیونکہ اس میں شامل معلومات "صریحاً پاگل پن” ہیں۔ رپورٹ میں ایک کیس کا ذکر بھی کیا گیا جس میں 2054 میں پیدا ہونے والے فرد نے 41 ہزار امریکی ڈالرز کا فائدہ حاصل کیا۔

محکمہ محنت نے کہا ہے کہ وہ امریکیوں کے چوری شدہ ٹیکس ڈالرز کی بازیابی کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس دھوکہ دہی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button