
خلیج اردو
نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے، جس سے پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں کام کرنے والے عملے کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے اور عملے میں کمی کی وجہ فنڈنگ میں ہونے والی ’’سخت کٹوتیوں‘‘ ہیں جن کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔
انسانی امداد سے وابستہ برادری پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباؤ اور بظاہر حملوں کی زد میں تھی اور اب فنڈ میں تازہ کٹوتیوں نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) کی موجودگی اور سرگرمیاں پاکستان، کیمرون، کولمبیا، اریٹریا، عراق، لیبیا، نائیجیریا، غازی انتپ (ترکی) اور زمبابوے میں محدود کردی جائیں گی۔






