پاکستانی خبریں

اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کا مجھے علم نہیں، اعظم سواتی اپنی ذاتی حیثیت میں بات کر رہے ہیں

خلیج اردو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کی ڈیل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اعظم سواتی ذاتی حیثیت میں گفتگو کر رہے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ صورتحال میں ابہام پیدا ہو۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں، اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم پتلی گلی سے نکل جائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

پانچ اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجہ، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button