عالمی خبریں

پاکستان کی افواج اور حکومت مل کر کام کر رہے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات، حکومت کو "ہائبرڈ ماڈل” قرار دے دیا

خلیج اردو
لندن: وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جو ایون فیلڈ ہاؤس میں ہوئی۔ خواجہ آصف کل لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے۔ ان کی لندن موجودگی کے دوران ن لیگ کے عہدیداران نے بھی ان سے ملاقات کی، جو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یوتھ یو کے خرم بٹ، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ راشد ہاشمی اور ہیڈ آف یوتھ لندن ایران بٹ شامل تھے۔ ملاقات میں ن لیگ کے مجوزہ سوشل میڈیا کنونشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے اپنی حکومت کو "ہائبرڈ ماڈل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو دلدل میں چھوڑ کر گئے تھے، تاہم اب پاکستان کی افواج اور حکومت مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی”، اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ اقتدار کے لیے "ڈیل کے ترلے” کر رہے ہیں تاکہ دوبارہ "چوری چکاری” کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button