
خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کی سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے کیس فکس کرنے کی پالیسی طلب کر لی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس فکس کرنے کی پالیسی پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے اپنی اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد عدالت نے اس پر کارروائی شروع کر دی ہے۔






