پاکستانی خبریں

شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں، کہاں بھاگ جائیں گے؟ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، زمین گرے یا آسمان,شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ برہم، مہلت کی درخواست مسترد

خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگا، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب مہلت صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر دی جائے گی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں، کہاں بھاگ جائیں گے؟ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، زمین گرے یا آسمان۔ پراسیکیوٹر نے اعترافی بیانات پیش کرنے کی بات کی تو شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ بیانات پہلے ہی فائل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود مہلت مانگتی ہے اور الزام عدالتوں اور ملزمان پر ڈالتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button