
خلیج اردو
22 اپریل 2025
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملے کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت پر پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ’’ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کا اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ دہلی ایئرپورٹ پر مودی کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔





