پاکستانی خبریں

بجٹ میں عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی گنجائش نہیں ہوگی،بلوچستان کے بجٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشاورتی اجلاس

بلوچستان کے بجٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشاورتی اجلاس

خلیج اردو
کوئٹہ:بلوچستان کے بجٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں مختلف اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور بجٹ اور پی ایس ڈی پی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button