عالمی خبریں

ٹیرف میں کمی چین کے رویے سے مشروط ہے، دو سے تین ہفتوں میں نئے فیصلے متوقع: صدر ٹرمپ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر ٹیرف میں نرمی کا انحصار اس کے رویے پر ہوگا، اور آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران چین کے لیے نئے ٹیرف طے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے ساتھ ناانصافی سے پیش آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی معاشی معاونت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سالانہ 200 ارب ڈالر کینیڈا کو سپورٹ دینے پر خرچ کر رہا ہے، جو کہ امریکی عوام پر ایک بوجھ ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روسی یوکرینی تنازع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کو آپس میں کسی معاہدے پر پہنچ جانا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button