پاکستانی خبریں

پاکستان کی عوام اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے،سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید احمد

خلیج اردو
راولپنڈی – سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی آبی دہشتگردی ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی خلاف ورزی علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیری عوام کے ساتھ جاری ظلم و ستم کو دنیا نظر انداز نہیں کر سکتی اور پاکستان کی عوام اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وقت آیا تو بھارت کو اس کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button