عالمی خبریں

چین پر ٹیرف کا فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا، معاہدے پر مجبور ہے: ٹرمپ

خلیج اردو
واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے دو سے تین ہفتوں میں چین پر عائد ٹیرف سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے خلاف عائد ٹیرف میں نرمی کا انحصار مکمل طور پر چینی قیادت کے عملی اقدامات پر ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک بہت عمدہ معاہدہ کرنے جا رہا ہے اور چین کو یہ معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، بصورت دیگر امریکہ اپنے طور پر معاہدہ طے کر لے گا۔

صدر ٹرمپ نے چین کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ "ہم چین سے ڈیلنگ بہت اچھے انداز میں کرنے جا رہے ہیں، اور چین پر دباؤ برقرار رہے گا تاکہ وہ منصفانہ تجارتی اصولوں کی پابندی کرے۔”

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے تعلیم سے متعلق 7 ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کیے جن میں کالجز اور یونیورسٹیوں کی نئی ایکریڈیشن پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ذمہ دار طلبا کے لیے قرضوں کی سہولت بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button