عالمی خبریں

بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا

خلیج اردو
فیروزپور: بھارتی فوج کا ایک اہلکار بدھ کے روز پاکستان کی سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا جسے پاکستان رینجرز نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ فوجی اہلکار بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھتا ہے اور کانسٹیبل پی کے سنگھ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ وہ فوجی وردی میں ملبوس اور سروس رائفل سے لیس تھا اور سرحد کے قریب بھارتی کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھارتی اہلکار کو سرحدی خلاف ورزی پر فوراً تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ نیت یا غلطی کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button