پاکستانی خبریں

شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پر سخت تنقید

خلیج اردو
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ رہنما عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان بھارت کے خلاف سخت اقدام نہیں اٹھا سکتا کیونکہ وہ بھارت کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قومی آہنگی کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے ایک قومی لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے۔

رہنما علیمہ خان نے اس موقع پر کہا کہ قومی موقف کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ان کے مطابق قومی یکجہتی کی راہ بانی سے مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں رہا، ہم جلد عوام میں آئیں گے لیکن معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

پی ٹی آئی کے قانونی مشیر لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ریاست کے چاروں ستون برباد کر دیے گئے ہیں اور اس صورتحال کا فوری حل نکالنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button