عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پانی کی بندش ناقابل قبول،پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

بھارت کی آبی جارحیت ناقابل قبول، پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بڑا اقدام

خلیج اردو
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ معطلی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت مکمل کر لی ہے اور چند روز میں بھارت کو سفارتی ذرائع سے نوٹس بھیجا جائے گا، جس میں معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی وجوہات طلب کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف عالمی فورمز پر بھی آواز بلند کرے گا اور مؤثر انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ انڈس کمیشن کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کو قانونی سبقت حاصل ہے، اور عالمی برادری کے سامنے یہ مؤقف واضح انداز میں رکھا جائے گا۔ تمام تر اقدامات حکومت اور کابینہ کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button