
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے پہلگام حملے کو سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں اور کشمیریوں کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔
دہشت گردی کے انسداد کے ماہر اجے ساہنی نے بھی واقعے کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اس حملے کو سیاسی فائدے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے میں استعمال کر رہی ہے۔ اجے ساہنی نے بالاکوٹ اور پلوامہ حملوں سے متعلق مودی سرکار کے دعوؤں کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف نام نہاد سرجیکل اسٹرائکس کے کوئی شواہد فراہم نہیں کر سکا۔






