پاکستانی خبریں

پاکستان کا واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان، بھارت کی ویزہ منسوخی سے مسائل پیدا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے باعث متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی مریضوں کو علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا ہے، اور کئی خاندانوں کے افراد بچھڑ گئے ہیں۔ بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، اور اب کچھ پاکستانی اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگر بھارتی حکام اجازت دیں، تو پاکستان اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button