
خلیج اردو
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی کے بعد نریندر مودی حواس باختہ ہوکر فسطائیت کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔ آر ایس ایس کے نظریہ کی ترویج کے دوران انہوں نے پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے۔ جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔






