
خلیج اردو
ماسکو: یوکرین نے روس کے مختلف شہروں پر درجنوں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں روس بھر میں فضائی سکیورٹی کا نظام فعال کر دیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے 19 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جبکہ کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
حملے کے بعد روس بھر میں کم از کم دس ہوائی اڈے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ یہ حملہ نازی جرمنی پر روس کی تاریخی فتح کی سالانہ تقریب سے محض تین دن قبل کیا گیا، جسے روس میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
روسی حکام نے کہا ہے کہ دشمن کے ان اقدامات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کو تحمل اور احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یوکرین کی جانب سے اس حملے کی فوری طور پر کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، تاہم روسی میڈیا اور سکیورٹی حکام کا ماننا ہے کہ یہ ایک منظم کارروائی تھی جس کا مقصد سالانہ تقریبات سے قبل خوف و ہراس پھیلانا ہے۔







