
خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ایوان میں شارٹ سرکٹ کے باعث کئی نشستوں کے مائیک خراب ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد ارکان، بشمول بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا، کو اپوزیشن لیڈر کی نشست پر آکر تقریر کرنا پڑی۔
اسپیکر ایاز صادق نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مائیک سسٹم میں خرابی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی ہے اور اس کے اسپیئر پارٹس دستیاب نہیں، جس سے مرمت کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ سسٹم کو مکمل ٹھیک کرنے کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے کا خرچہ درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سسٹم مکمل طور پر بحال نہیں ہوتا، اسمبلی کو موجودہ صورتحال میں ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔






