
خلیج اردو
فرانس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرین اسٹیشنوں، بسوں اور دیگر عوامی مقامات پر وسیع پیمانے پر چیکنگ اور آپریشنز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 4,000 پولیس اہلکار اور کسٹمز افسران تعینات کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 47,000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اور حکومت کا واضح پیغام ہے کہ "اب غیر قانونی تارکین وطن کو فرانس میں خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔”
یہ اقدام فرانس کی امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد غیر قانونی داخلوں کی روک تھام اور ریاستی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔






