پاکستانی خبریں

کراچی میں صحافی پر حملہ: پولیس نے ملزم ارمغان کو قصوروار قرار دے دیا

خلیج اردو
کراچی میں صحافی پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عبوری چالان جمع کراتے ہوئے ملزم ارمغان کو واقعے کا قصوروار قرار دے دیا ہے۔

چالان کے مطابق ملزم ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

عدالت نے کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے خصوصی عدالت نمبر 15 کو منتقل کر دیا ہے، جہاں مقدمے کی سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button