پاکستانی خبریں

سیاسی طرز عمل اپنائیں، ریاست پر حملہ برداشت نہیں ہوگا، طلال چودھری کا ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل سیاسی ہونا چاہیے، اگر کسی نے ریاست پر حملہ کرنے کی جرات کی تو اسے پہلے سے بھی سخت جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی اور یہ نشستیں دیگر جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی بنا پر ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ غیرسیاسی سوچ ہے۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر چڑھائی کی سوچ کو ہر آئین اور قانون کے تحت روکا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button