
خلیج اردو
کوالالمپور – 3 جولائی 2025ء
پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دی۔
پورے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دفاع اور حملے میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جس کے باعث جاپانی ٹیم میچ میں واپس نہ آ سکی۔
پاکستانی ٹیم کل پلیٹ کپ فائنل میں مالدیپ یا چائنیز تائپی کے خلاف مدِ مقابل ہو گی۔ ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فائنل میں بھی لڑکیاں فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔






