
خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستان کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی کے ایک حساس اور سبق آموز پہلو سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ انہیں محبت میں دھوکہ ضرور ملا، لیکن انہوں نے کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کسی کو پوری محبت دیتے ہیں اور جواب میں ویسا ہی پیار نہ ملے تو دل ٹوٹتا ہے، لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ میں انتظار کرتی رہی کہ شاید وہ شخص واپس آ جائے۔”
سلمیٰ ظفر نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے شادی کے 18 سال بعد دوسری شادی کر لی، مگر انہوں نے اس فیصلے کو بھی برداشت کیا اور صبر سے کام لیا۔
"میں نے سوچا کہ جب محبت کرتے ہیں تو اس کی ہر خوبی اور خامی کو اپنانا پڑتا ہے، حتیٰ کہ اس کے ناپسندیدہ فیصلے کو بھی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ ان کے شوہر نے دوسری بیوی کو طلاق دی اور آخرکار دوبارہ ان کی زندگی میں لوٹ آئے۔
"میں نے کبھی اس خاتون کے لیے بددعا نہیں کی، نہ ہی ان کی طلاق میں میرا کوئی ہاتھ تھا۔ میں نے بس صبر کیا۔ سلمیٰ ظفر کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ان کے حوصلے، صبر اور وفا کی داد دے رہے ہیں۔






