پاکستانی خبریں

اولاد والدین کا قرض نہیں چکا سکتی، شعور اکثر دیر سے آتا ہے، فضیلہ قاضی

خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے والدین کی عظمت اور اولاد کی ناقدری پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں باپ کا رتبہ اور ان کی محبت بے مثال ہوتی ہے، مگر بدقسمتی سے اولاد کو اس حقیقت کا شعور اکثر دیر سے حاصل ہوتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہ یہ سوال ہی غلط ہے کہ کیا اولاد بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے یا نہیں، کیونکہ یہ اللہ کا طے کردہ قانون ہے اور اس سے کوئی بھی الگ نہیں ہو سکتا۔”

اداکارہ نے نوجوان نسل کے رویوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اگر اولاد حد سے زیادہ بدتمیزی کرے اور گھر چھوڑنے کی دھمکی دے، تو والدین کو اسے روکنے کے بجائے کہنا چاہیے کہ ہاں، جاؤ۔ جب وہ باہر کی دنیا دیکھے گا، تو خود ہی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔”

ان کا کہنا تھا کہ جب ایسے بچوں کے پاس پیسے ختم ہوں گے اور انہیں دنیا کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، تو وہ خود ہی گھر لوٹ آئیں گے۔
 والدین اپنی اولاد کے لیے جو قربانیاں دیتے ہیں، وہ اولاد چاہ کر بھی نہیں چکا سکتی۔

فضیلہ قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ اولاد کو والدین کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ خود والدین بن جاتے ہیں۔
"ماں باپ کا درجہ ایسا ہے کہ اُس کا کوئی نعم البدل نہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سچ اکثر بہت دیر سے سمجھ آتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button