
خلیج اردو
لاہور، 8 جولائی 2025 — پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی احمد دانیال اور سلمان مرزا کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن نواز، عباس آفریدی، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا شیڈول درج ذیل ہے:
-
پہلا میچ: 20 جولائی
-
دوسرا میچ: 22 جولائی
-
تیسرا میچ: 24 جولائی
یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو آزمانے اور آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کیلئے تیاری کا اہم موقع سمجھی جا رہی ہے۔







