
خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک سنجیدہ اور نازک فیصلہ ہے، جس میں جذبات یا دباؤ کی بنیاد پر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا شادی میرے نزدیک ایک جُوا ہے، اس لیے میں کبھی جلد بازی سے کام نہیں لوں گی۔”
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ زیادہ رومانوی مزاج کی نہیں، لیکن کچھ حد تک رومانس پر یقین ضرور رکھتی ہیں۔
میں حقیقت پسند شخصیت کی مالک ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی میں وہ شخص ہو جو مجھے سکون دے اور جس پر میں مکمل بھروسا کر سکوں۔
مہوش حیات نے واضح کیا کہ شادی جیسے بڑے فیصلے کو وہ صرف اس وقت اختیار کریں گی جب وہ خود اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں گی۔ نہ میں کسی معاشرتی دباؤ میں آ کر شادی کروں گی، اور نہ ہی کسی وقتی جذبات کے تحت۔”
اداکارہ کے ان خیالات کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، جہاں ان کی سنجیدہ سوچ اور حقیقت پسندی کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔






