عالمی خبریں

دو روز سے جاری جھڑپوں کے بعد شامی فوج سویدا میں داخل، شہر میں کرفیو نافذ

خلیج اردو
سویدا – شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوجیں ملک کے جنوبی شہر سویدا میں داخل ہو گئی ہیں اور شہر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی بدو جنگجوؤں اور مسلح دروز گروہوں کے درمیان دو روز سے جاری جھڑپوں میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ پُرتشدد واقعات اتوار کے روز اس وقت شروع ہوئے جب دروز برادری سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو دمشق جانے والی ہائی وے سے اغوا کر لیا گیا۔

سویدا صوبے میں داخلی سلامتی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد الدلاتی نے شہر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو صبح 8 بجے سے اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور مسلح دھڑوں کے قائدین سے اپیل کی کہ شہر کے تحفظ اور پورے صوبے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں۔

دروز مذہبی رہنما نے ابتدائی طور پر شامی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے اور شامی فوج کے خلاف مزاحمت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم بعد ازاں وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ:

’’اپنے لوگوں اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر ہم نے ذلت آمیز بیان کو قبول کیا، مگر حکومت نے اپنا وعدہ توڑ دیا اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند گولہ باری جاری رکھی۔ ہم اس وحشیانہ مہم کا تمام دستیاب ذرائع سے مقابلہ کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button