
خلیج اردو
نیویارک، 15 جولائی 2025
امریکہ کے مختلف علاقوں میں جاری طوفانی بارشوں نے نیویارک کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں بارش کے بعد شہر کے سب وے اسٹیشنز میں پانی بھر گیا، جس کے باعث عوام کو سفری مشکلات اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سب وے کے اندر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور برہمی کا اظہار کیا۔
نیویارک سٹی ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کچھ اسٹیشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی اور نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ حکام نے شہریوں کو متبادل سفری ذرائع استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔







