سپورٹس

ایشیا کپ: بھارت نے پھر پاکستان کو شکست دے دی، 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل

خلیج اردو
حلہ: ایشیا کپ سپر فورمر حلے میں بھارت نے پاکستان کو شاندار کھیل کے بعد شکست دے دی۔ بھارت نے 172 رنز کا ہدف محض 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ بھارتی ٹیم کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گری، جبکہ ابھیشک شرما نے 74 اور شبمھن گل نے 47 رنز اسکور کیے۔ بھارتی کپتان بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 106، تیسری 123 اور چوتھی 148 رنز پر گری۔

پاکستان کی جانب سے شا ہین شاہ آفریدی اور محمد ابرار سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، دونوں نے بالترتیب 4 اوورز میں 40 اور 42 رنز دیے۔ حارث رؤف نے دو بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button