
خلیج اردو
اسلام آباد: ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کے اضافے سے یہ 14 ارب 36 کروڑ ڈالر ہو گئے، جبکہ بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کے اضافے سے یہ 5 ارب 38 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔







