سعودی عرب کی تیل کی آمدن فروری کے بعد سے کم ترین سطح پرآگئی،سعودی عرب کی خام تیل اورڈیزل جیسی مصنوعات کی برآمدات سے آمدن اکتوبرمیں گھٹ کر پانچ اعشاریہ ارب ڈالر رہ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کے خام تیل کی برآمدات کی آمد ن میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔
رواں سال کی فروری کے بعد سے تیل سے سب سے کم آمدن ہے، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ کس طرح کمزورعالمی معیشت اوربلندافراطِ زرنے تیل کی مارکیٹ کو متاثرکیا ہے۔
اس کے باوجود، پیٹروڈالر کی آمد سعودی عرب کے لیے تاریخی بلندیوں کے قریب ہے اور یہ اس سال 2012 میں ریکارڈ337ارب ڈالرکی آمدن کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے یا اس کو اس کے مساوی تیل کی برآمدات سے آمدن ہوگی۔