خلیجی خبریںPrayer Timingsمتحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

کرونا کے انسداد کیلئے متحدہ عرب امارات کے ہنگامی اقدامات جاری

ملک بھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مددسے مزید ٹیسٹ سنٹرز کا قیام ، جہاں کوویڈ 19 کا ٹیسٹ صرف 50 درہم میں کیا جاتا ہے

ابوظبہی:(خلیج اردو): ابوظبہی میں داخلے کیلئے لازمی قرار دیئے گئے ٹیسٹ کیلئے عوام کی سہولات کو مدنظر رکھ کرمتعارف کرائے گئے تیز ترین ڈی پی آئی ٹیسٹنگ سہولت کو متحدہ عرب امارات کے دیگر علاقوں میں متعارف کروادیا گیا ہے۔ جدید طرز کی ٹیسٹنگ سہولت لیزر ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے جو صرف پچاس درہم میں صارف کا ٹیسٹ کم ترین وقت میں کرکے نتیجہ فراہم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہے۔
ابتدا میں یہ سہولت ابوظبہی میں داخل ہونے کیلئے بارڈرز پر دستیاب تھی مگر اب یہ سہولت ملک کے دیگر علاقوں میں مختلف مراکز میں فراہم کی جارہی ہے۔


اس حوالے خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق ابوظبہی میں تین مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ابوظبہی میں قائم زیاد اسپورٹس سٹی ، کاربچے ( اوقات کار صبح اٹھ بجے سے شام اٹھ بجے ) اور گانتوت ( چوبیس گھنٹے سروس)میں جدید لیز ٹیکنالوجی سے لیس سکریننگ اور ٹیسٹس سنٹرز شامل ہیں۔
العین میں ال ہیل شادی ہال ( ہفتے کے ساتوں دن صبح دس سے شام اٹھ بجے) اور ال ہیلی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ دبئی میں مینا راشد اور الخوانیج اور شمالی امارات ، شارجہ گلف اور شوٹنگ کلب ، راس الخیمہ اور فجیرہ ( ہفتے کے ساتوں دن صبح دس بجے سے شام اٹھ بجے تک) اور عجمان میں امارت ہسپٹلٹی سنٹرز میں ٹیسٹنگ کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کا تعاون حاصل ہے۔ ان مراکز میں ٹیسٹ کرانے کیلئے سیہا اپلیکشن کا استعمال کرنا ہوگا۔ مزکورہ مراکز میں ہفتے کے روز سے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button