خلیج اردو: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کم سن لڑکوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے جرم میں ملوّث شخص کا ہفتے کے روزسرقلم کردیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی کو نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کراغوا کرنے،ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور انھیں نقصان پہنچانے جرم میں قصور وارقراردیاگیا تھا۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجداری عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنائی تھی اوراس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔اس کے بعد عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا تھا