خلیج اردو: پاکستان کے معروف اداکار قوی خان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا ہے۔
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ طبعیت کی ناسازی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا گئے ہوئے تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔
90 سالہ اداکار قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، اور انہوں نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے آمین