خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے ویکسینیٹڈ افراد کیلئے 5 ستمبر سے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی آنے والے ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے، جس کا اطلاق پانچ ستمبر سےہوگا تاہم بغیر ویکسی نیشن آنے والوں کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا تاہم عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button