خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹول: غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے 400 درہم تک جرمانہ

خلیج اردو: ابوظہبی کے دارب ٹول گیٹ سسٹم کو 2 جنوری 2021 کو چالو کردیا گیا تھا۔ گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے سے بچنے کے لئے www.darb.itc.gov.ae یا ڈارب ایپ کے ذریعہ اندراج کرنا پڑتا ہے اور اپنے اکاؤنٹس میں خاطر خواہ توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے شہریوں کو جرمانے کے بارے یاد دیانی کرانے کے لئے منگل کو ٹویٹر پر لکھا کہ”غیر رجسٹرڈ کاروں کو ڈارب ٹول گیٹ سسٹم سے گزرنے کیلئے رعایتی مدت 10 دن ہے۔”

اس کے بعد ، جب کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی چار ٹول گیٹوں میں سے کسی ایک میں سے گزرتی ہے تو 100 درہم جرمانہ ہوتا ہے۔ جب خلاف ورزی دہرایا جائے تو یہ رقم 200 درہم تک دگنی ہوجاتی ہے۔ تیسری خلاف ورزی پر جرمانہ 400 درہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button