
خلیج اردو: امارات میں ایک عرب شخص کو اپنی سابقہ اہلیہ کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے پر بطور معاوضہ 40 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
رس الخیمہ اپیلٹ کورٹ نے یہ فیصلہ اس وقت جاری کیا جب اس شخص نے اپنی اہلیہ(شکایت کنندہ) کو اخلاقی اور مادی نقصانات کے لئے 70،000 درہم ادا کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
شکایت کنندہ نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں اس نے یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اسے فحش پیغامات بھیجتا ہے۔
روزنامہ عمارات ال یوم نے رپورٹ کیا کہ خاتون نے بتایا کہ اس کے سابقہ شوہر کے پیغامات نے اسے چونکا دیا کیونکہ اب اس کی شادی ایک اور مرد سے ہوگئی ہے اور اس کی اولاد بھی ہے۔







