خلیج اردو: پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا زلزلے سے متاثرہ شام اور ترکی کے لیے سردیوں کے خیموں اور کمبلوں سے لدا پہلا روڈ قافلہ آج لاہور سے 16 این ایل سی کنٹینرز کے ذریعے روانہ ہو گیا ہے۔
یہ ٹرک تقریباً 10 دنوں میں ایران کے راستے ترکی اور شام پہنچ جائیں گے