خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کایا پلٹنے والے قانون کا اعلان کرتے ہوئے منتخب غیر ملکیوں کے لئے شہریت کی راہیں کھولیں۔ جسمیں سرمایہ کار ، خصوصی ہنر اور پیشہ ور افراد بشمول سائنسدان ، ڈاکٹر ، انجینئر ، فنکار اور مصنفین شہریت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
لیکن کیا یہ قانون منتخب غیر ملکیوں کے اہل خانہ کو شہریت فراہم کرتا ہے؟
متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مطابق ، شہریت حاصل کرنے والوں کے شریک حیات اور بچے بھی اماراتی پاسپورٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
یہ ترامیم دوہری شہریت کی اجازت دیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جو لوگ اسکیم کے حصے کے طور پر منتخب ہوئے ہیں وہ اپنی موجودہ قومیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔







